مقبوضہ کشمیرمیں عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

سری نگ/مقبوضہ جموں وکشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عمر عبداللہ نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی کامیابی کے بعد بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب سری نگر کے ”کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر“ میں منعقد ہوئی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے نامزد کردہ وزراسے حلف لیا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے، کانگریس رہنما راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے آپس میں اتحاد کیا تھا اور دنوں نے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کی کل 90نشستوں میں سے 48پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے29جبکہ محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے 3سیٹوں پر کامیابی حل کی ہے۔عام آدمی پارٹی نے ایک نشست جبکہ باقی نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 کوشش ہے  کہ پاکستان کا سافٹ امیج باہر جائے:وفاقی وزیر اطلاعات

Wed Oct 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوشش ہے تمام مہمان پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر لے کر جائیں جس کے لیے انہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ایس سی او […]