فیصل آباد(پی پی آئی)فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ سوہا علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ریل بازار میں سٹیج اداکارہ سوہا علی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،سٹیج اداکارہ سوہا علی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق راجباہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔