88 ممالک  کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی مقید،68سزائے موت کے منتظر

 اسلام آباد (پی پی آئی)دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں  سے متعلق سرکاری دستاویز میں معلوم ہوا ہے کہ 88 ممالک کی جیلوں میں بیس ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔پی پی آئی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، سعودی عرب میں 10 ہزار 432، ملائیشیا میں 463 برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371 پاکستانی قید ہیں۔یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92، افغانستان میں 85، ساتھ افریقا 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

Sat Oct 19 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے اپنی جیل کی صورتحال […]