اسلام آباد(پی پی آ ئی(اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان سمیت کابینہ کو آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے پھرہوگا.