جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آ ئی (مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہ ہوگی، الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے مزید کام نہ لے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں چیف الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن کمشنر 8 ججز کے حکم کو تاخیری حربوں سے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ حکومت کے احکامات پر آئین اور قانون کو روند رہا ہے جبکہ شریف خاندان اعلیٰ عدلیہ پر بار بار حملہ آور ہو رہا ہے۔