کراچی (پی پی آئی)شہرقائد میں سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔کراچی میں ٹماٹر فی کلو دو سو سے ڈھائی سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز فی کلو 80 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 160 روپے کلو تک پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرد علاقوں میں سبزی سیزن ختم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے، انہوں نے آنے والوں دنوں میں سبزی کی قیمتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔