بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش، انسٹا گرام انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر

دبئی (پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کر کے یہ خوشخبری دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا تاہم انہوں نے لکھا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024کو ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کل یہ خبریں تھیں کہ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ اور بھانجوں سے ملنے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کرنیوالے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی عہدوں سے فارغ

Mon Oct 21 , 2024
کراچی (پی پی آئی)ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ  اور ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمٰن بگٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد دونوں افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی سندھ عمران یعقوب منہاس کی […]