شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بریسٹ کینسر جیسے امراض کی ابتدائی تشخیص ممکن، تاخیر سے مریض کی موت یقینی:ماہرین صحت

کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی تعلیم کے فروغ کے ذریعے بریسٹ کینسر جیسے ان امراض کی ابتدائی تشخیص ممکن ہے جس میں تاخیر سے مریض کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے یہ باتیں انہوں نے پراونشیل پبلک ہیلتھ لیب (پی پی ایچ ایل)سندھ،  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،اور امریکن سوسائٹی فار مائکرو بایولوجی(اے ایس ایم)کیاشتراک سیایکسپو سینٹر میں پنک اکتوبر کے سلسلے میں منعقدہ بریسٹ کینسر آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، “بریسٹ کینسر: شروع ہونے سے پہلے اسے روک دیں ” کے عنوان سے منعقدہ سیشن کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے کی، جب کہ آگاہی سیشن سے بریسٹ سرجن ڈاکٹر عمیمہ سلیم،  اسسٹنٹ پروفیسر ڈاؤ یونیورسٹی  ڈاکٹر مریم نعمان  نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر صدر پاکستان سوسائٹی فار مائکروبایولوجی ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور  ڈاکٹر شاہد راجپوت نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر عمیمہ سلیم اور ڈاکٹر مریم نعمان نے  بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص کی اہمیت،اسکریننگ کے مؤثر طریقوں اور چھاتی کے کینسر کے حوالے سے عمیق جائزہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ چھاتی میں  درد یا گلٹی محسوس  ہو، یا شکل میں تبدیلی  نظر آئے تو میمو گرافی کے ذریعے ابتدائی تشخیص ایک محفوظ ٹیسٹ ہے،سیشن میں مختلف شعبہ جات  سے تعلق رکھنے والے طلبا اور پیشہ ورانہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی