نوشکی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں شیر جان آغا کے مقام پر جمعہ کو آر سی ڈی ہائی وے پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چار افراد تیمور شاہ ولد حاجی محمد غفور سکنہ کوئٹہ۔ اللہ نور ولد نور خان سکنہ کوئٹہ۔ محمد عالم ولد خالق دینا سکنہ مستونگ۔ نوشکی کے علاقے آر سی ڈی ہائی وے پر شیر جان آغا کے قریب ٹریفک حادثے میں سراج ولد رب نواز سکنہ دشت زخمی ہوگیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے نوشکی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔