تحریک آزادی کیلئے متحد ہو کر چلیں گے تو بہتر نتائج برآمد ہونگے:صدر آزادکشمیر

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر مسئلہ کشمیر کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہم سب متحد ہو کر چلیں گے تو اسکے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مسئلہ کشمیر کے لیے کام کریں میں بحیثیت صدر اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایون صدر میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزرائے اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سردار عتیق احمد خان، سردار تنویر الیاس خان، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، صدر جموں و کشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم، موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراحکومت فیصل ممتاز راٹھور، پیر محمد مظہر سعید شاہ، میاں عبدالوحید، چوہدری محمد رشید، دیوان علی خان چغتائی، سردارضیا  القمر، اکمل حسین سرگالہ، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری اکبر ابراہیم، جاوید بٹ، عاصم شریف بٹ، محترمہ امتیاز نسیم، ڈپٹی سپیکر ریاض گجر، ممبر اسمبلی چوہدری اسماعیل گجر، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، لارڈ میئر سٹوک آن ٹرنٹ ماجد علی خان، حریت رہنما یوسف نسیم، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد، مشیر حکومت کرنل (ر) معروف، مشیر حکومت احمد صغیر، صدارتی مشیر سردار امتیاز، چوہدری محبوب، سیکرٹری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلزارفاطمہ، ماریہ اقبال ترانہ، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ، عنبرین ترک، صبا شمشاد ایڈووکیٹ، چوہدری ماجد اسماعیل، بیرسٹر کرامت، چوہدری شعبان، چوہدری خادم، چوہدری منشاء ، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد امتیاز عباسی، مئیر بلدیہ سکندر نثار گیلانی، سردار ذوالفقار روشن، سردار زبیر، شکیل احمد، عمران عزیز، ندیم کھوکھر، کرنل (ر) وحید، بلدیاتی نمائندگان، سیکرٹریز حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے 6اضلاع کی پڑوسی ممالک سے ملحقہ سرحد بند پر احتجاج

Fri Oct 25 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایم پی اے حاجی میر زاہد علی ریکی نے کہا ہے کہ  بلوچستان کے 6اضلاع  کی پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کے خلاف28 اکتوبر کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت  کے فیصلے کے خلاف […]