شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کلائمیٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول میں حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن:سفیر بیلجیئم

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بیلجیئم کے سفیر نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا، بیمحکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق بلجیئم کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف  کی سفیر چارلس ایڈسبالڈ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلائمیٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور ماحول کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں، پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دورس نتائج حاصل ہوں گے، بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔