کوئٹہ (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایم پی اے حاجی میر زاہد علی ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 6اضلاع کی پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کے خلاف28 اکتوبر کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیورز، کلینر اور دکاندار صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے۔مظاہرے میں شرکت کے علاوہ بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین سرحدوں کی بندش کے خلاف دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھائیں گے۔