حب (پی پی آئی)وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستا ن کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔حب میں قومی شاہراہ پر نئے تعمیر شدہ پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ‘ کراچی شاہراہ کے دو رویہ منصوبے پر کام جاری ہے۔جام کمال نے کہا کہ کوئٹہ’ کراچی شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔