متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیشن کورٹ خیرپور کے گیٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ،3 افرادہلاک

خیرپور (پی پی آئی)سیشن کورٹ خیرپور کے گیٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پیشی پر آئے تین افرادہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سیشن کورٹ خیرپور   گیٹ نمبر 3 کے باہر 6 نامعلوم مسلح افراد نے اے ٹی سی کورٹ میں پیشی پر آئے ہوئے تین افراد پر پولیس  کی موجودگی میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دوافراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جب تیسرا شخص گیٹ کراس کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا جس نے سول ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت برکت علی کاندھڑو،  حاتم کاندھڑو اور شکیل احمد کاندھڑو   کے ناموں سے ہوئی جو گاؤں لیاری تعلقہ کوٹڈجی کے رہائشی  اور آپس میں رشتیدار ہیں۔ہلاک شدگان کی نعشیں سول اسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔