زراعت پر2روزہ بین الاقوامی کانفر نس آج کراچی میں شروع ہوگی

کراچی (پی پی آئی)زراعت 2024 پر دو روزہ بین الاقوامی کانفر نس منگل 29 اکتوبرسے کراچی میں شروع ہوگی۔  کانفرنس کا انعقاد گرین پاکستان انیشیٹو آف ا سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تحت کیا جا رہا ہے۔ گرین پاکستان انیشیٹو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے اور جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ پاکستان کے پائیدار ایگریکلچر ایکو سسٹم کے ماہرین نامیاتی کاشتکاری اور پائیدار زراعت کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت اپنے صوبائی پویلینز میں اپنی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی سی ایل کی سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم

Mon Oct 28 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے  دبئی میں ایک معروف عالمی  کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے تاکہ سسٹمز لمیٹڈ کے جدید آپریشنز کے ذریعے   بزنس سپورٹ سسٹمز  اور آپریشنل سپورٹ سسٹمز  میں تکنیکی بہتری حاصل کی جا سکے۔