جموں /سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اکھنور میں کھور کے علاقے بھٹل میں ہندوستانی فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کی صبح اکھنور سیکٹر میں علاقے میں چیس اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ آگے کے گاؤں میں اس وقت گولیوں کی چند آوازیں سنائی دیں جب ایک آرمی ایمبولینس وہاں سے گزر رہی تھی۔اہلکاروں نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فوجی دستوں نے گاؤں اور ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔