کراچی (پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے وفد نے صدر جنید نقی اور ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی قیادت میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے ملاقات کی، جس کا مقصد صنعتکاروں کے اہم مسائل پر بات چیت کرنا اور شہر کی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ملاقات میں سینئر نائب صدر اعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین،سابق صدور جوہر قندھاری، شیخ عمر ریحان، دانش خان شامل تھے۔ صدر کاٹی جنید نقی نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے حکومتی اور کاروباری برادری کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ کمشنر سید حسن نقوی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے اٹھائے گئے مسائل پر فوری کارروائی کی جائے گی اور میونسپل اداروں اور صنعتی شعبے کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔