سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نوازجواب دیں کہ کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی؟: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کسان کارڈ کھیلنا بند کریں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کسانوں کو جواب دیں کہ ان کی گندم کیوں نہیں خریدی؟ کسانوں کو 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والوں کو اہم عہدوں پر کیوں بٹھایا ہے؟انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کے باعث کسانوں کے پاس لاکھوں ٹن گندم ویسے ہی پڑی ہے، آپ کو کے پی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسانوں نے پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی عیاں کی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے پی حکومت پر تنقید کے بغیر پوری کیوں نہیں ہوتی؟