کراچی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور استرکاری کے منصوبے ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت

 کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور استرکاری کے جاری منصوبوں کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلیا جائے۔آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ لیاقت، مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ، اولڈ کوئنز روڈ، ممتاز حسن روڈ اور جناح برج پر جاری تعمیراتی کاموں کو تیز کیا جائے، اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی پر منتقل کیا جائے اور تمام تاریخی عمارتوں پر مستقل لائٹنگ کا انتظام کیا جائے یہ بات انہوں نے محکمہ انجینئرنگ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی مینٹی ننس کے حوالے سے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی سے تین تلوار کلفٹن تک سڑک کے راستے میں موجود رکاوٹوں کو کلیئر کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، جناح برج پر استرکاری کا کام مکمل ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر لین مارکنگ کی جائے اور قیوم آباد برج پر اسٹریٹ لائٹس کو جلد از جلد بحال کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ ایم اے جناح روڈ، راشد منہاس روڈ، کشمیر روڈ، کورنگی آٹھ ہزار روڈ، شفیق موڑ اور دیگر جگہوں پر سڑکوں کی استرکاری کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے، آئی آئی چندریگر روڈ پر موجود اضافی کھمبوں کو ہٹا دیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

روس کے نائب وزیر دفاع کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

Tue Oct 29 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع، کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ […]