کراچی (پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 21.675 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔