چاغی میں منشیات  فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 گرفتار

چاغی (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع چاغی کی پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی گئی مختلف کارروائیوں میں 16 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،  پولیس کے مطابق  منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات،غیر لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد کیا گیا نیز 19 اشتہاری  ملزمان اور7 ڈاکوؤں کو  بھی گرفتارکیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چاغی حسین احمد لہری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2 کلو 53 گرام افیون، 5 کلو 715 گرام آئس اور 310 کلو چرس  برآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات  فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ٹھکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ چاغی لیویز نے  منشیات کے عادی35 افراد کو علاج کے لیے کوئٹہ بحالی مراکز میں ریفر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پرتشویش ہے:: فریدہ بہن جی

Wed Oct 30 , 2024
 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ نے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماؤں ی حالتپر تشویش کا اظہار کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے   الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ کشمیری […]