سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ نے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماؤں ی حالتپر تشویش کا اظہار کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکرنظربند کر رکھا ہے۔۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے اور اس کی فورسز معصوم کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں۔