دیوالی کا تہوار کل منایا جائیگا،سندھ میں تعطیل کا اعلان

کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار  جمعہ کو منایا جائیگا۔ البتہ جمعرات کی سہ پہر پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 22 منٹ پر لکشمی پوجا کے ساتھ دیوالی کی ابتدا ہو گی۔سندھ میں حکومت نے دیوالی کے موقع  پر جمعہ یکم نومبر کوہندو برادری کے لیے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور ورکرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے دیوالی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جی پی اوز، منتخب ڈاکخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کاونٹرز قائم کئے جائیں گے

Wed Oct 30 , 2024
کراچی (پی پی آئی)پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی بہتر بنانے اورمحکمے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ملک بھر میں جی پی اوز اور  منتخب ڈاکخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کاونٹرز قائم کئے جائیں گے۔پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سروے جاری ہے اقور گنجان آبادی والی بستیوں  […]