سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کنٹرول لائن منحوس دیوار،اس نے کشمیریوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا ہوا ہے:طاہرکھوکھر

مظفرآباد(پی پی آئی)ایم کیو ایم آزادکشمیر کے رہنماو سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمدطاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی منحوسیت کو ختم ہو جانا چایئے کنٹرول لائن کی منحوس دیوار نے کشمیریوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا ہوا ہے جہاں آدھے خاندان اس پار اور آدھے خاندان اس پار اس منحوس لکیر کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں‘آج بھی کشمیری اس امید سے جدوجہد کر رہے ہیں یہ منحوس لکیر ختم ہو جائے گی اور سب ایک ہو جائیں گے اور کشمیری آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کر سکیں گے، طاہر کھوکھر  نے کہا کہ  بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو سنگسارکر دیا جاتا  ہے بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں ہندو اور بھارتی سرکار مسجدیں گرا رہی ہے مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان پر عبادت پر پابندی ہے بھارت نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام دوسرے مذاہب بھارتی ہندوں اور بھارتی سرکار کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں بھارت کامکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اگر عالمی برادری اور اقوام متحدہ نے مودی سرکار کی بربریت اور اوچھے ہتھکنڈوں کانوٹس نہ لیا تو دنیا کا امن خطرہ میں پڑسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور اس کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ کشمیری عوام پوری قوت سے  بھارت کو شکست فاش کریں گے۔