سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملازمتوں میں معذور وں کے کوٹہ میں کمی قبول نہیں، اسمبلی میں معاملہ اٹھاؤں گا: سردار یعقوب خان

راولاکوٹ(پی پی آئی) سابق صدر ریاست و سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ انہوں نے معذور وں کے لیے ملازمتوں میں پانچ فی صد کوٹہ مقرر کروایا تھا جو ختم کر کے ایک فی صد کر دیا گیا ہے جو غریبوں پر ظلم ہے اسمبلی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا کسی کو کوٹہ کم نہیں کرنے دوں گا وزیراعظم راولاکوٹ میں معذور لوگوں سے جو وعدہ کر گئے تھے اس پر نوٹیفکیشن جاری کریں انہوں نے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر انوار الحق چودھری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری جب چاہیں یہاں کا دورہ کریں مگر اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر تنقید کریں ہم سننے کو تیار ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ دعوی کریں کہ یعقوب خان بھی ٹھیک نہیں ہے نہ حسن ابراہیم ٹھیک ہے صرف وہ ٹھیک ہیں کسی کو کیپٹین حسین خان شہید غازی ملت،  قیوم خان فتح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ہمیں پاکستان سے وفاداری کے لئے کسی سے سرٹفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے   ان خیالات کا اظہار سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر یعقوب خان نے خان اشرف خان اسٹیڈیم میں جموں کشمیر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ آل پاکستان خان اشرف خان فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا  اسٹیڈیم پہنچنے پر چیئرمین جموں کشمیر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ببرک خان  عظیم خان ایڈووکیٹ حمید افضل ابرار حقانی سمیت دیگر نے استقبال کیا