پونچھ(پی پی آئی)صدر آزاد کشمیر و چانسلر جامعہ پونچھ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ نوجوان علم کی طاقت کیساتھ آگے بڑھیں قوم آپ کی منتظر ہے۔علم ذاتی ترقی کا نہیں بلکہ سماجی تبدیلی کا ذریعہ اور مضبوط ملک و ملت کی بنیاد ہے۔آپ ملکی تاریخ کے ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں قوم کو کشمیر کی مکمل آزادی کیلئے آپکے جاندار علمی کردار کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے ساتویں کانوو کیشن کے موقع پراپنے صدارتی خطبے میں کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذکرنے استقبالیہ خطاب میں جامعہ کی کارکرگی رپورٹ پیش کی۔