سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس،فریدہ بہن جی، عبدالصمد انقلابی، محمد یوسف نقاش، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، محمد حسیب وانی, مولانا مصعب ندوی اورڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے شہدا ئے جموں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری طویل عرعے سے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرانے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ جموں میں قتل عام مسلمانوں کی منظم نسل کشی کا آغاز تھاجو مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کا مقصد خطے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا تھا۔