برسلز(پی پی آئی) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں کے شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور پورے خطہ جموں و کشمیر میں جذبہ حریت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے جنہوں نے اپنی جانیں پیش کرکے جموں و کشمیرکے لوگوں کی ہمت و حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔