سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بد نام زمانہ تہاڑ جیل میں محبوس مقبوضہ و آزاد جموں کشمیر کے ہر دلعزیز قومی رہنما یاسین ملک جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف گذشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن ان کے حوصلے بلندہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساڑھے پانچ برس کی قید تنہائی، عدم طبی سہولیات، ذہنی اذیتوں کے دراز سلسلے اور گذشتہ ایک سال میں اس غیر انسانی رویے کے خلاف یاسین ملک کی طرف سے کئے جانے والے متعدد احتجاجوں کے سبب اْن کی صحت تشویشناک حد تک گر چکی ہے، جو نہ صرف اْن کے اہل خانہ اور جماعت بلکہ سیزفائرلائن کے دونوں اطراف اور بیرون ریاست مقیم کشمیریوں کے لئے گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے