پنجاب کے 4ڈویژنوں میں جنوری تک ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور(پی پی آئی) بڑھتی ا سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 ڈویژنوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات  کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویڑنز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے،پابندی کا اطلاق 31جنوری تک ہوگا۔دوسری جانب سموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے سموگ وار روم قائم کردیا،سموگ وار روم میں 8 محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔سموگ وار روم میں محکمہ زراعت، سپارکو، ایل ڈبلیوایم سی کے افسران شامل ہیں،محکمہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے افسران بھی موجود ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میں بچیوں کوآکسفورڈ بھیج رہا ہوں یہ خودکش بمبار بنا رہے ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

Wed Nov 6 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے شہید ملازمین کے بچوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں سرفرازبگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سکالرشپ بھی دیئے جا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کی فراہمی […]