اسلام آباد (پی پی آئی) ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک نے پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کے 14ویں ایڈیشن کا اعلان کیاہے، جو کرہ ارض پر زندگی کے لیے پہاڑوں کی اہمیت کو منانے کے لیے سالانہ تقریب ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو پاکستان کے پہاڑی علاقوں کو درپیش چیلنجز کو مرکزی دھارے میں لانے اور پہاڑی برادریوں کی متحرک ثقافتوں، ورثے اور منفرد مصنوعات کو منانے کے لیے وقف ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کے بانی منیر احمد نے کیا ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کے مطابق 27 نومبر کو شروع ہونے والے اس سال کے دو ہفتے کے فیسٹیول کا آغاز پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں طلباکے ایک لائیو پینٹنگ سیشن سے ہوگا، جس میں پہاڑی ورثے، مناظر اور ماحولیاتی مسائل پر نوجوانوں کی فنی عکاسی کی جائے گی۔۔