صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود آج میرپورپہنچیں گے

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دو روزہ دورے پر 10نومبر کو میرپورپہنچیں گے  اور وہ 11نومبر کی صبح 11بجے ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن میرپور سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بعد ازاں مقامی ہوٹل میں اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن (او پی ایف)کے چیئرمین قمر عباس کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ میرپور کے دوران مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مودی پارٹی ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے:راہول گاندھی

Sat Nov 9 , 2024
 جھارکھنڈ/بھارت(پی پی آئی)کانگریس کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوا پارٹی قبائلیوں سے سب کچھ چھینتے ہوئے ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق، لوہردگا جھارکھنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری […]