جھارکھنڈ/بھارت(پی پی آئی)کانگریس کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوا پارٹی قبائلیوں سے سب کچھ چھینتے ہوئے ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق، لوہردگا جھارکھنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری کی ضرورت پر زور ددیا۔انہوں نے کہا، ”بی جے پی نے منی پور کو جلا دیا اور قبائلیوں سے ‘جل (پانی)، جنگل، جمین (زمین) چھینتے ہوئے لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ اس نے ہندوؤں، مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسایا۔ حال ہی میں ہوئے ہریانہ انتخابات میں بی جے پی نے جاٹوں کو غیر جاٹوں کے خلاف اکسایا۔ یہ بی جے پی کا کردار ہے۔راہول گاندھی، جو ہندوستانی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں، نے 16 لاکھ کروڑ روپے کے 25 سرمایہ داروں کے قرض معاف کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔