متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار کا حصول، کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا پیکیج

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا انعامی پیکیج متعارف کرا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولر کا اعلان کر دیا گیا، ساڑھے 12 تا 25 ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000 لینڈ لیولرز مفت دیئے جائیں گے، 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 گرین ٹریکٹرز بالکل مفت ملیں گے۔ حکومت  پنجاب کے ترجمان کے مطابق مریم نوازکا کہنا  تھا کہ گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈلیولرز کے لئے ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع اور  محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔