منفرد اسلوب کے شہرہ آفاق اردو شاعر جون ایلیا کی 22ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) منفرد اسلوب کے شہرہ آفاق اردو شاعر،مصنف اورمترجم جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے،مگروہ اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔14 دسمبر1931کوہندوستان کے شہر امروہہ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہونے والے جون ایلیانے  8 نومبر، 2002کو وفات پائی اورکراچی  کے سخی حسن قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔جون ایلیا کا اصل نام  جون اصغرتھا، ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ  نامور فلسفی اور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی جون ایلیا کے بھائی تھے۔  جون ایلیا عربی، فارسی،عبرانی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے،انہوں نے اپنی شاعری سے اردو ادب کو نیا رنگ دیا۔ جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں شاید، گویا اور گمان شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار کا حصول، کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا پیکیج

Fri Nov 8 , 2024
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا انعامی پیکیج متعارف کرا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولر کا اعلان کر دیا گیا، ساڑھے 12 تا 25 ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں […]