کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ان مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اگلے 48 گھنٹوں کے لیے موسم کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا جبکہ صوبے کے باقی حصوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے