اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کراچی میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جس میں دو چینی شہری زخمی ہوئے۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ملاقات میں دونوں فریقین نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا۔