اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت انسانی حقوق کی پارلیمانی سیکرٹری مسز صبا صادق نے جمعرات کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عارف شمیم کے ہمراہ ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔مسز صبا صادق نے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کے اہم کاموں اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے خواجہ سراؤں کے گروپس سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پارلیمانی سکریٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ ٹرانس جینڈر افراد کو فوری طور پر صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، بحالی اور حوالہ جاتی خدمات فراہم کریں۔انہوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی دفعات کی روشنی میں یکساں پالیسی بنانے پر بھی زور دیا اور اسے ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق ایکٹ 2018) کے موثر نفاذ کے لیے صوبوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔