کوئٹہ(پی پی آئی) واسا ایمپلائیز یونین نے اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور واسا کے حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ بلوچستان بھر میں سات دن سے جاری یہ ہڑتال اس وقت ختم ہوئی جب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (ریونیو) محمد وقار کاکڑ اور منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان واسا، لطیف رانا نے واسا ایمپلائیز یونین کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے دوران یونین کے نمائندوں نے اپنے مطالبات پیش کیے، جن میں تنخواہوں کی ادائیگی اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر لطیف رانا نے یقین دلایا کہ ایک ماہ کے اندر تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔