آرمی چیف کا دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے عزم کااعادہ

کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرہونے والے خودکش دھماکے میں شہیدہونے والوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، (نشان امتیاز ملٹری) وزیر داخلہ محسن نقوی، بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ صوبائی وزراء اور عسکری و سویلین حکامکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ اس مشن کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام ہموطنوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے گریزنہیں کریں گے، گورنرسندھ

Mon Nov 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے،اس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال کی مناسب سے گورنرہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بچوں کی بڑی […]