نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی ریاست منی پور میں تشدد، جلاو،گھیراو کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جیری بام ضلع میں دومعمر افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تین خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مردہ پائے گئے افراد کی شناخت لیشرام بیلن اور مائبم کیشو کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی لاشیں منگل کے روز جاکوراڈھور کارونگ کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔ایک قبائلی فورم آئی ٹی ایل ایف نے پیرا ملٹری سینڑل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی کارروائیوں کی شدید مذمت مذمت کرتے ہوئے فورس کے کرداد پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ایک اور قبائلی تنظیم کوکی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (کے ایس او) نے سی آر پی ایف کے ساتھ عدم تعاون کی ہدایت جاری کی۔ تنظیم نے کہا ہے کہ سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو اس وقت تک اپنے کیمپوں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ وہ وحشیانہ اقدامات کے لیے معافی نہیں مانگے گی۔