کانگریس برسر اقتدار آکرپسماندہ طبقات کی مشکلات کا ازالہ کرے گی::راہول گاندھی

ممبئی(پی پی آئی)کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائدحزب اختلاف راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت محنت کش کسانوں پر بڑے بڑے صنعتکاروں ترجیح دے رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست مہاراشٹر کے علاقے گونڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بڑے کاروباروں کے لیے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے ہیں جبکہ چھوٹے کسانوں کو اس طرح کی کوئی ریلیف نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ پسماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوششیں کرے گی۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کے ملک آئین پر حملہ آور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا منصوبہ5کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع

Wed Nov 13 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔اِس منصوبے کے تحت پانچ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اِس منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے تکنیکی رہنمائی، گرانٹس اور مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔اِس منصوبے سے پاکستان […]