اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔اِس منصوبے کے تحت پانچ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اِس منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے تکنیکی رہنمائی، گرانٹس اور مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔اِس منصوبے سے پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔