پوسٹل سروسز اور الیکشن کمیشن کیلئے18ارب روپے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پوسٹل سروسز اور الیکشن کمیشن کے لئے 18 ارب روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پوسٹ آفس کی شراکت دار کمپنیوں اور ایجنسیوں کے تصدیق شدہ واجبات کی ادائیگی کے لیے سولہ ارب ننانوے کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے لئے ایک ارب 31 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بہتری سے متعلق مختلف تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے تمام ہاسٹلز 2ہفتوں کے لیے بند

Wed Nov 13 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے تمام ہاسٹلز 2ہفتوں کے لیے بندکر دئیے  گئے ہیں۔ پرنسپل، بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، “بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ کے ہاسٹلز میں جاری تزئین و آرائش کے کام کی روشنی میں اور حال ہی میں امن و امان کی صورت حال کے بعد جس […]