بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے تمام ہاسٹلز 2ہفتوں کے لیے بند

کوئٹہ(پی پی آئی) بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے تمام ہاسٹلز 2ہفتوں کے لیے بندکر دئیے  گئے ہیں۔ پرنسپل، بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، “بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ کے ہاسٹلز میں جاری تزئین و آرائش کے کام کی روشنی میں اور حال ہی میں امن و امان کی صورت حال کے بعد جس میں دو گروہوں میں تصادم ہوا تھا۔ نتیجتاً، تمام تعلیمی سرگرمیاں اور ہاسٹل کی سہولیات دو ہفتوں کے لیے معطل رہیں گی۔ یہ فیصلہ تمام طلبااور عملے کے تحفظ اور سلامتی کے مفاد میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم بلوچ اور پشتون طلبہ کے درمیان گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے احاطے میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک تہاڑ جیل سے رام منوہر ہسپتال نئی دہلی منتقل

Wed Nov 13 , 2024
نئی دہلی/سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)   جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو بدھ کی دوپہر  تہاڑ جیل  دہلی سے رام منوہر ہسپتال نئی دہلی منتقل کر دیا گیا۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ  کی پریس ریلیز کے  مطابق یاسین ملک نے دو روز قبل  گیارہ روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی  یاسین ملک اپنے علاج میں بھارتی […]