ماہرین کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک پر اظہار تشویش

سرینگر(پی پی آئی)سیاسی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی قابض حکام کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کی طویل حراست اور ان کے ساتھ روارکھے گئے غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی نظریات اور خواہشات کو دبانے کی ایک منظم کوشش قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیری نظربند غیر انسانی حالات میں ایسی جیلوں میں قید ہیں جہاں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں انہیں علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہاہے۔بھارتی جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں کے اہلخانہ کو ہمیشہ اپنے پیاروں کی سلامتی کی فکر لاحق رہتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی طویل عرصے تک نظر بندی کا مقصد انہیں اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی دہائیوں سے جاری جدوجہد سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہاکہ بھارتی اقدامات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ قیدیوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے جنیوا کنونشن کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ مودی حکومت نے کشمیری نظربندوں کی رہائی کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے انکی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے کالے قوانین کا بے جااستعمال کیا ہے۔ ماہرین کا مزیدکہنا ہے کہ گرفتاریوں کوکشمیریوں کی آواز کو خاموش کرانے کے لیے انہیں ڈرانے دھمکانے کے ہتھیار طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیاگیا ے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ان خلاف ورزیوں کاسلسلہ فوری طورپر بند کرنے کیلئے بھارتی حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کوپ 29میں شرکت کیلئے باکوپہنچ گئے

Tue Nov 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کانفرنس دوہزارچوبیس باکومیں شروع ہو گئی ہے جو رواں ماہ کی بائیس تاریخ تک جاری رہے گی۔کوپ29 کے افتتاحی اجلاس کے دوران پاکستان نے ترقی پذیر ملکوں کے لئے موسمیاتی امداد تک رسائی کی اہمیت پرزوردیا۔پاکستانی وفد نے کوپ29میں موسمیاتی امداد سے […]