سرینگر(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کانفرنس دوہزارچوبیس باکومیں شروع ہو گئی ہے جو رواں ماہ کی بائیس تاریخ تک جاری رہے گی۔کوپ29 کے افتتاحی اجلاس کے دوران پاکستان نے ترقی پذیر ملکوں کے لئے موسمیاتی امداد تک رسائی کی اہمیت پرزوردیا۔پاکستانی وفد نے کوپ29میں موسمیاتی امداد سے متعلق اپنے اجتماعی ہدف پر ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پرزوردیا۔پاکستان نے اقتصادی غیریقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے تناظر میں کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔