ایک اور پاکستانی طالبہ نے برطانوی کومن ویلتھ پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

کراچی(پی پی آئی) ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کے ایل ای جے نینوٹیکنالوجی سینٹر کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ اقصیٰ عارف نے حال ہی میں برطانیہ کے پانچویں کومن ویلتھ کیمسٹری پوسٹر’بلڈنگ نیٹ ورکس ٹو ایڈریس دی گولز‘کے ورچُوئل مقابلے کی گڈ ہیلتھ اینڈ ویل بینگ کیٹاگیری میں پوسٹر ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ 28 ممالک کے اسکالروں سے مقابلے کرتے ہوئے طالبہ کے کام کو حال ہی میں عالمی پائیداری اور ترقی کے اہداف کے ساتھ منسلک تحقیق کو آگے بڑھانے میں اہم شراکت کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کومن ویلتھ کیمسٹری، فیڈریشن آف کیمیکل سائینسز سوسائٹیز برطانیہ نے ورچوئل پوسٹر مقابلہ ستمبر میں رکھا تھا۔ پی ایچ ڈی طالبہ اقصیٰ عارف ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹرمجیب الرحمن کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ اس مقابلے میں 28 ممالک کے اسکالروں سے180پوسٹر وصول کیے گیے۔ اقصیٰ عارف کے پوسٹر کا موضوع”پروڈرگس آف میتھائل پریڈینی سلون نینو پارٹیکلز، ایفیکٹو اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی اکسیڈنٹ، اینڈ اینلجیسک ایجنٹس“ ہے۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں اول آنے والے اسکالر کو2 سو پانڈ اسٹرلنگ دیے جاتے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی  کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے   اقصیٰ عارف اور اُن کے سپروائزر ڈاکٹرمجیب الرحمن کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے طالب علم بین الاقوامی سطح پرملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔  شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی اس ہونہار طالبہ کو اس کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کاغزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ

Tue Nov 12 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور اس کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے […]