وزیراعظم کاغزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور اس کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس کی قرارداد 10/24 کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا جو بین الاقوامی عدالت انصاف کی تاریخی مشاورتی رائے کی پیروی کرتی ہے۔وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کے ظلم و ستم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بحران اس حد تک پہنچ چکا ہے جس کا تصور بھی نہیں تھا۔محمدشہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے 1967سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پرالقدس الشریف کے دارالحکومت کے طور پر فلسطین کی ایک آزاد، قابل عمل اور متصل ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملوں اور لبنان کے خلاف جاری فوجی جارحیت کو ان ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر: دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہونیوالی خاتون انتقال کر گئی

Tue Nov 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہونیوالی ایک خاتون سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون 3نومبر کو سرینگر میں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر کے قریب دستی بم دھماکے میں زخمی ہوگئی تھی۔ایس ایم ایچ ایس […]