ٹی اینڈ ٹی پنشنرز کو پنشن اور مراعات فراہم کی جائیں: ریٹائر ڈ ملازمین کی عرضداشت

کراچی(پی پی آئی) وفاقی حکومت کے ادارے ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون (ٹی اینڈ ٹی) کے ریٹائر ڈ ملازمین نے ایک عرضداشت میں  اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہمیں آئینی اور قانونی حق دلوانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ہم انصاف سے محروم نہ رہیں۔ ہم بوڑھے، بے سہارا پنشنرز درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ہمارے 70، 75 اور 80 سال کے بزرگ  پینشنرز اپنے بڑھاپے میں عدالتوں کے چکر کاٹنے، بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں عدالتوں کے ان خرچوں اور مشکلات سے بچایا جائے اور ہماری بڑھاپے کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ہم  وفاقی ادارے ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون (ٹی اینڈ ٹی)  سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ہمیں وفاقی اداروں کے دیگر پنشنرز کی طرح مکمل پنشن اور مراعات فراہم کی جائیں، اور ہماری پنشن سے غیر آئینی و غیر قانونی کٹوتی فوری طور پر بند کی جائے نیز ہمارے بقایا جات بھی  ادا کیے جائیں،ہمیں تمام  مراعات اورپی ٹی سی ایل پنشنرز کی بیواوں اور یتیم بچوں کو بھی مروجہ قوانین کے مطابق پنشن دی جائے۔پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور PTET بورڈ کی پنشنرز مخالف پالیسیوں کو ختم کیا جائے کیونکہ  حکومتی ملازم ہونے کے باوجود ہمیں پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی بورڈ کے کچھ عناصر نے، کچھ سیاسی شخصیات کے ساتھ مل کر، ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی سپلائی3 روز سے معطل

Thu Nov 14 , 2024
دکی (پی پی آئی) ٹرک ٹرانسپورٹ یونین بلوچستان نے میختر اور ژوب کے مقام پر تحفظ فراہم کرنے اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق پہیہ جام ہڑتال کے باعث لورالائی اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ دکی ٹرانسپورٹ یونین کے رہنما رضا ناصر نے پی پی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے […]